قندھار میں 43طالبان ہلاک،کرکٹ کھلاڑی حامد حسن کے مکان پر بموں سے حملہ

علامتی تصویر
قندھار : افغانستان کے جنوبی قندھار صوبہ میں سلامتی دستوںکے ساتھ خونریز تصادم میں کم از کم43طالبان انتہا پسند ہلاک اور20دیگرزخمی ہو گئے۔
منگل کے روزاسکا دعویٰ کرتے ہوئے ایک حکومتی اہلکار نے مطیع اللہ ہلال نے بتایا کہ یہ تصادم پیر اور منگل کی درمیانی شب شروع ہوا تھا اور منگل کی دوپہر تک جاری رہا۔
ایک دیگر واقعہ میں ننگر ہار صوبہ کے دارالخلافہ جلال آباد میں نامعلوم مسلح حملہ آوروںنے افغان کرکٹ کھلاڑی حامد حسن کے مکان پر دستی بموں سے حملہ کر دیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے ایک بیان کے مطابق حسن کو تو کوئی گزند نہیں پہنچی لیکن ان کے مکان کو نقصان پہنچا۔