زمبابوے کی بس کی چھت پر رکھا سلنڈر پھٹنے سے42ہلاک،20زخمی

ہرارے: زمبابوے پولس کے مطابق ایک بس پر رکھا گیس سلنڈر پھٹنے سے کم ا زکم42افراد ہلاک اور20دیگر جھلس گئے۔ جھلسے ہوئے لوگوں میں کئیوں کی حالت نازک ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ ہولناک حادثہ زمبابوے کے دارالخلافہ ہرارے سے550کلومیٹر کے دوری پر واقع گواندا ضلع میں پیش آیا۔ٹی وی فوٹیج میں بس بری طرح جلی حالت میں دکھائی دے رہی ہے۔

پولس کی ترجمان چیریٹی چرمبا نے بتایا کہ فی الحال ہم صرف اتنا بتا سکتے ہیں کہ42سے زائد افراد اس واقعہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔سرکاری میڈیا کے مطابق بس کی چھت پر ایک مسافر کا گیس سلنڈر رکھا تھا۔جو دھماکہ سے پھٹ گیا۔

چرمبا نے کہا کہ پولس افسران جائے واردات پہنچ چکے ہیں۔زمبابوے میں اسی مہینے ہونے والا یہ دوسرا خوفناک بس حادثہ ہے۔

اس سے قبل اسی ماہ کے اوائل میں ہرارے اورمشرقی شہر روساپے کے درمیان ایک شاہراہ پر دو بسوں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں 47افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 42 killed as bus catches fire in zimbabwe in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment