زیکا وائرس امریکی فوجیوں کے جسم میں بھی سرایت کر گیا،41 بیمار

واشنگٹن: زیکا وائرس سے متاثر مختلف ممالک میں تعینات41 امریکی فوجیوں کو زیکا وائرس میں مبتلا پایا گیا ہے۔ پنٹاگن کے ایک ترجمان کے حوالے سے سی این این نے آج اس بات کی اطلاع دی۔
پنٹاگن کے ترجمان میجر بین سیرسن نے سی این این کو بتایا کہ زیکا وائرس میں مبتلا فوجیوں میں ایک حاملہ خاتون فوجی بھی شامل ہے۔ مسٹر سیرسن نے بتایا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ کل کتنے امریکی فوجی اس وقت بیمار ہیں اور کتنے امریکہ لوٹ چکے ہیں۔
علاوہ ازیں وزارت خارجہ کے ایک سینیئرافسر نے بتایا کہ بیرون ملک سفارتی خدمات پر مامور دو سفارتکار بھی زیکا مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 41 us military members have now contracted zika in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply