غزنی میں40پاکستانی طالبان سمیت72انتہاپسند ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبہ غزنی میں افغان فورسز اور اتحاد کے فضائی حملوں میں کم از کم40پاکستانی طالبان ہلاک ہوگئے۔

203ویں تھنڈر کورپس نے ایک بیان میں کہا کہ افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکورٹی فورسز اور اتحاد ی فوجوں نے غزنی صوبہ کے ناوا ، خوگیانی اور گیلان علاقوں میں بری و فضائی کارروائی کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کاروائی میں کم از کم 40پاکستانی طالبان سمیت72انتہاپسند مارے گئے ہیں۔203ویں تھنڈر کورپس نے مزید کہا کہ اس کارروائی میں 2انتہاپسند زخمی اور17دیگر گرفتار بھی ہوئے ہیں۔

تھنڈر کور نے مزید کہا کہ ہلاک شدگان میں طالبان کا ایک کمانڈر بھی ہے جس کی شناخت جبار کے طور پر کی گئی ہے۔اس فوجی کارروائی میں 18موٹر سائیکلیں اور45گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 40 pakistani taliban among 72 militants killed in ghazni operations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment