چین کے ایک پاور پلانٹ میں زیر تعمیر پلیٹ فارم گر گیا، 67 ہلاک

بیجنگ:(رائٹر) چین کے مشرقی جیانگ شی صوبے میں بجلی پلانٹ کے ریفریجریشن ٹاور میں زیر تعمیر پلیٹ فارم کے گر جانے سے کم از کم 67 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ فینگ چینگ میں یہ حادثہ صبح تقریباً سات بجے پیش آیا جس کے بعد راحت اور امدادی کام جاری ہیں۔ چین کے صنعتی علاقے میں بھیانک حادثات پیش آنا عام بات ہوتی جا رہی ہے اور صنعتی علاقوں میں سیکورٹی کے اعلیٰ سطحی معیار کے فقدان کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔
گزشتہ سال تیانجن شہر میں کیمیکل دھماکے میں 170 افراد کی ہلاکت کے بعد صدر شی جن پنگ نے کہا تھا کہ متعلقہ افسر اس ہولناک حادثے سے سبق لیں گے۔
پلیٹ فارم گرنے کے حادثہ میں ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد افراد ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں۔جو پانچ زخمی نکالے گئے ہیں انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 40 killed in china construction accident xinhua in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply