شام کے شہر حلب میں فضائی حملے میں 40 سے زائد انتہا پسندہلاک

بیروت: شام میں حلب کے مغرب میں ہوئے فضائی حملے دہشت گرد تنظیم جبہات فتح الشام کے 40 سے زائد اراکین مارے گئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم برطانیہ کے شامی نگراں گروپ برائے حقوق انسانی نے بتایا کہ حلب کے مغرب میں باغیوں کے مقبوضہ علاقے میں فتح الشام کے ٹھکانے کو نشانہ بنا کر کئے گئے حملے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
اس نے کہا کہ اب تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ یہ حملہ روسی طیاروں نے کیا یاامریکی طیاروں نے۔ واضح رہے کہ القاعدہ سے وابستہتنظیم نصرہ فرنٹ نے گزشتہ سال اس کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر لئے تھے اور اپنا نام بدل کر جبہات فتح الشام کر لیا تھا۔ تنظیم نے اب تک اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 40 killed in aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply