افغانستان میں دوران تراویح مسجد پر دہشت گردانہ حملہ،4ہلاک 8زخمی

کابل: یہاں کی ایک مسجد کو نشانہ بنا کرکیے گئے دہشت گردانہ حملہ میں کم ا زکم 4افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہو گئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ یہ حملہ شیعہ اکثریتی علاقے میں ایک مسجد کے احاطے میں کیا گیا۔
تین حملہ آوروں نے بدھ کی رات 9بجے جب لوگ نماز عشا اور صلاة التراویح کی تیاری کر رہے تھے، الظاہرہ مسجد کے احاطے میں گھسنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا جس کے بعد وہ احاطے میں واقع باورچی خانے میں گھس گئے۔ بعد میں ان میں سے ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا اور دو دیگر کو سیکورٹی فورسز نے مار گرایا۔
انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں تین شہری اور ایک پولیس اہلکار کی موت ہو گئی ہے وہیں چار شہری اور چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)نے اپنی نیوز ایجنسی عمق کے ذریعے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 4 killed 8 wounded in suicide attack on kabul mosque in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply