شام میں4بم دھماکوں میں38ہلاک درجنوں زخمی

بیروت :شامی حقوق انسانی کے نگراں گروپ کے مطابق پیر کے روز شام میں حکومت کے کنٹرول والے علاقوں میں کم از کم چار دھماکے ہوئے ہیں جس میں38افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ دھماکے تارتاروس میں روسی بحریہ کے اڈے کے قریب اور دمشق کے باہر ایک سڑک پر ہوئے ہیں۔
شامی انسانی حققق کے ادارے اور سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے بتایا کہ شمالی مغربی ساحلی شہر تارتاروس کے باہر ایرزوانہ پل کے علاقہ میں لگاتار دو بم پھٹے۔ ان دھماکوں میں کم از کم38 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔
شام کے سرکاری ٹی وی نے خبر دی ہے کہ پہلا دھماکہ ایک کار بم تھا اور دوسرا خودکش بیلٹ کے پھٹنے سے اس وقت ہوا جب بچاؤ کاررکن پہلے واقعے کے بعد موقع پر موجود تھے۔ حمص میں بھی ایک کار بم پھٹا ہے۔ یہ حملہ باب تدمور کے باہر ہوا۔ حمص کے صحت کے ڈائرکٹر نے سانا کو بتایا کہ ایک اسپتال میں دو لاشیں اور سات زخمی افراد پہنچے ہیں۔
شامی انسانی حقوق کے ادارے نے بتایا کہ حمص کے دھماکے میں فوجی چوکی کو نشانہ بنایا گیا اور دو افسران مارے گئے ہیں۔ صبورہ شہر کے نزدیک بھی ایک دھماکہ ہوا ہے۔ یہ بیروت۔دمشق شاہراہ کی طرف جانے والی سڑک پر ہوا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 38 killed across syria as twin explosions target russias tartus naval base in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply