ترک طیاروں کی بمباری میں داعش کے 38 دہشت گرد ہلاک

انقرہ : شام میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف ترکی کی فوج کی کارروائی میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک نام نہاد کمانڈر سمیت داعش کے 38 انتہاپسند مارے گئے۔
فوج کی طرف سے آج جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن فرات شیلڈ کے جزو کے طور پر گذشتہ 24گھنٹے کے دوران ترکی کے جنگی طیاروں نے شام میں داعش کے 28ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 38 انتہاپسند مارے گئے۔ اس حملے میں فری سیرین آرمی( ایف ایس اے) نے ترک فوج کی پشت پناہی سے ہوئزر توپوں ، کثیر مقاصدراکٹ لانچرز ، مارٹروں اور ٹینکوں سے داعش کے کم از کم 74 ٹھکانوں کے علاوہ کئی گاڑیاں بھی تباہ کردیں۔
ترکی نے اس فوجی کارروائی کا نام یوفیریٹس شیلڈ دیا ہے۔ چار ماہ قبل شروع ہوئی اس کارروائی کا مقصد ملک کی سرحد سے ملحق علاقوں سے انتہاپسندوں کو نکال باہر کرنا ہے۔ داعش کے لیے جنگی نوعیت سے نہپایت اہم شہر الباب کو بازیاب کرانے کے لیے ترک فوج ایف ایس اے کی مددکر رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 38 daesh terrorists killed in northern syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply