ترک مال بردار طیارہ کرغزستان کے رہائشی علاقہ میں گر کر تباہ ہو گیا،37ہلاک

بشکیک: کرغستان کے دارالخلافہ بشکیک کے قریب ایک رہائشی علاقہ میں ترک میکارگو ایر لائنز کا ایک مال بردار طیارہ فضا میں ہی پاش پاش ہو گیا اور اس کا جلتا ملبہ نیچے کئی مکانات پر گرا جس میں کم از کم37افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاک شدگان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
کرغزستان کے حکام کے مطابق اس حادثہ میں کم از کم 32رہائشی عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔یہ طیارہ ہانگ کانگ سے کرغستان کے مناس ہوائی اڈے پہنچا تھا۔ حادثہ کے بعد مناس ہوائی اڈے سے تمام پروازیں تا حکم ثانی معطل کر دی گئیں۔
کسی رہائشی علاقہ میں کسی طیارے کے گرنےکے بھیانک حادثات میںسے ایک1997میں اس وقت پیش آیا تھا جب ایک روسی طیارہ سائبیریا میں اڑان بھرتے ہی ارکوسک شہر کے قریب ایک رہائشی علاقہ میںگر گیا تھا جس میں 72افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں49ان مکانات کے مکین تھے جن پر یہ طیارہ تباہ ہو کر گرا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 37 killed as turkish cargo plane crashes in kyrgyzstan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply