شام کے حلب شہر میں دہشت گردوں کا حملہ،37ہلاک،140زخمی

حلب/دیر الذور: شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق گذشتہ 24گھنٹے کے دوران حلب شہر کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے راکٹ حملوں میں کم ا زکم37غیر فوجی ہلاک اور140دیگر زخمی ہو گئے۔سانا کے نامہ نگار نے حلب سے خبر دی ہے کہ النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے المیزان، السلیمانیہ اور السعید علی علاقوں میں راکٹ برسائے۔ حلب میں محکمہ صحت میںمیڈیکل ذرائع کے مطابق جمعہ کو ہونے والے ایک حملہ میں جو زخمی ہوئے تھے ان میں سے 6انتقال کر گئے۔حلب پولس کمان کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ جبھة النصرہ کے دہشت گردوں اور دیگر دہشت گرد گروہوں نے ہفتہ کے روز حلب کے میونسپل پیلیس، سعد اللہ الجبیری اسکوائر اور النیل اسٹریٹ علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ۔جس سے مکانات ،کاروں اور سرکاری و نجی املاک کو بھاری نقصان پہنچا۔سانا کے مطابق حلب میں رہائشی علاقوں پر تازہ ترین دہشت گردانہ حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 37 civilians martyred140 injured in aleppo terrorist attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply