افغانستان کے اروزگان اور ننگر ہار صوبوں میں 36انتہا پسند ہلاک

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبہ اروزگان میں20طالبان اورصوبہ ننگر ہار میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے 16انتہا پسند فضائی حملوں میں مارے گئے۔ اروزگان کے دارالخلافہ ترین کوٹ کے سیکورٹی اہلکاروں نے بتایا کہ ان انتہا پسندوں کو شہر میں واقع ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر فضائی کارروائی کی گئی۔
صوبائی گورنرن کے ترجمان دوست محمد نایاب نے بھی صوبہ میں انتہا پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں اور ان میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔ننگر ہار صوبہ کے دارالخلافہ جلال آباد سے موصول اطلاع کے مطابق گذشتہ24گھنٹے کے دوران صوبہ کے ہسکہ مینا اور کوٹ شہروں میں افغان نیشنل ڈیفنس ا ینڈ سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں داعش کے کم از کم16انتہا پسند ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ان میں سے پانچ انتہا پسند ہسکہ میں اور ابقی کوٹ شہر میںمارے گئے۔

Title: at least 36 militants killed in airstrikes in afghnistan | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply