فلپائن کے ایک جوئے خانہ میں فائرنگ،آتشزنی،36ہلاک،داعش نے ذمہ داری قبول کی

منیلا:فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک کسینو میں ایک نقاب پوش مسلح حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد کیسینو میں آگ لگا کر خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ اس فائرنگ میں کم سے کم36 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ورلڈ منیلا انٹرٹینمنٹ کمپلیس میں یہ واردات نصف شب کے بعد ہی شروع ہوئی تھی۔ مسلح حکام عمارت کی تلاشی لے رہے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹوں میں حملے کو ڈکیتی کی ناکام کوشش قرار دیا جارہا ہے۔ بیورو آف فائر پروٹیکشن کے ذرائع کے حوالے مقامی نیوز چینل اے این سی کی رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان میں زیادہ تر افراد حملہ آور کی فائرنگ اور کسینو میں لگائی گئی آگ اور دھویں سے دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔
حملے کے وقت کمپلیکس میں موجود افراد اور عملے نے باہر نکلنے کی کوشش کی تاہم کئی افراد بھگڈر کی وجہ سے باہر نہیں نکل پائے اور وہ دم گھٹنے سے مرگئے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ‘ہمیں متعدد زخمیوں اور ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے، فی الحال ان کی تعداد اور شناخت کے بارے میں بتانا مشکل ہے”۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نصف شب کے بعد پیش آیا جبکہ مشتبہ حملہ آور کی لاش ہوٹل کے ایک کمرے سے برآمد ہوئی۔ نیشنل پولیس چیف رونالڈ ڈیلا روزا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ‘حملہ آور نے ہوٹل کے کمرہ نمبر 510 میں خودکشی کرلی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 36 killed after gunman storms manila casino in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply