شمالی ایران کی ایک کوئلہ کان دھماکہ میں 35کانکن ہلاک

تہران:ایران کے شمالی علاقے میں ایک کوئلے کی کان میں دھماکہ ہونے سے کم از کم35مزدور ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ صوبہ گولستان کے ایک علاقائی افسرکے حوالے سے خبررساں ایجنسی تسنیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کل یہاں جیمسٹرنیوٹ کوئلہ کان میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد کان سے35 مزدوروں کی لاشوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔
دھماکہ میں کم از کم 69 مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دریں اثنا ایران کی میڈیا نے بتایا کی زخمیوں میں سے 30 سے زیادہ مزدوروں کو، جو شدید زخمی تھے نزدیکی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کو بتایا کہ کان میں میتھین گیس کے رساؤ کے باعث یہ دھماکہ ہوا ۔
ایک دوسری خبررساں ایجنسی فارس نیوز نے بتایا کہ دو کلومیٹر طویل سرنگ میں گیس پھیل جانے سے تمام مزدور پھنس گئے تھے جس وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دقتیں آئیں۔کوئلے کی کان میں 500 ملازم کام کرتے ہیں اور یہ واقعہ شفٹ تبدیلی کے دوران ہوا ہے۔ ارنا نے بتایا کہ صدر حسن روحانی نے لیبر اور بہبود کے وزیر کو راحت رسانی اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لینے اور زخمیوں کا علاج کروانے کے لئے جائے وقوعہ پر بھیجا ہے۔

Title: at least 35 workers killed in mine explosion in northern iran | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,

Leave a Reply