افغان فوج کی ننگر ہار صوبہ میں زبردست کارروائی، 34انتہا پسند ہلاک

کابل: ملک کے مشرقی ننگر ہار صوبہ میں افغان انٹیلی جنس کے خصوصی دستوں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کی کارروائی کے دوران کم ا زکم34انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

صوبائی حکومت کے میڈیا دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی نے یہ خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کہ انتہا پسند اپنے ایک ٹھکانے پر جمع ہوکر بڑے حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،اتوار کی شب دیر گئے خوگیانی ڈسٹرکٹ کے زاوا علاقہ میں ایک آپریشن کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں جو 34دہشت گرد مارے گئے ان میں کچھ بہت معروف تھے۔ صوبائی حکومت کے مطابق نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی اسپیشل فورسز کو اس کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی ملا جسے فورس نے تباہ کر دیا۔

صوبائی حکومت کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران کوئی مقامی رہائشی ا اور نہ ہی سلامتی عملہ کا کوئی اہلکار ہلاک ہوا۔یہ کارروائی ایسے موقع پر کی گئی ہے جب ننگر ہر صوبہ کے کچھ شورش زدہ علاقوں میں انسداد ہشت گردی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 34 militants killed in nds special forces operation in nangarhar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment