داعش مقبوضہ سرت کے لیے لڑائی میں34لیبیا ئی فوجی ہلاک

سرت، (لیبیا): لیبیا میں دہشت پسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے زیر تسلط شہر سرت کی بازیابی کے لیے لڑائی میں کم از کم 34 لیبیائی فوجی ہلاک اور 180 زخمی ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیائی سرکار کی فوج گذشتہ ماہ سے داعش دہشت گردوں کو وسطی سرت سے باہر نکالنے میں لگی ہے۔ گزشتہ یکم اگست سے امریکہ بھی داعش کے دہشت گردوں کے خلاف ہوائی حملے کررہا ہے۔
ایک ہفتہ کی خاموشی کے بعد آج دونوں فریقوں کے درمیان خونریز تصادم ہوا۔ بیشتر لیبائی فوج سرت کو فتح کرنے کا دعوی کررہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 34 libyan troops killed in battle for daesh held sirte in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply