ترکی میں ایک اور خود کش کار بم دھماکہ34ہلاک سواسو زخمی

انقرہ: ترکی کے دارالخلافہ انقرہ کے وسط میں واقع ایک بس اڈے پر ایک خود کش کار بم دھماکہ ہوا جس میںکم از کم34افراد ہلاک اور 125زخمی ہو گئے۔ وزیر صحت محمد معظم اوغلو نے ایک پریس کانفرنس میں اس دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدگان میں دوخود کش بمبار بھی شامل ہیں
۔وزیر داخلہ افقان اعلیٰ نے کہا کہ پولس کو شبہ ہے کہ یہ خود کش حملہ جو وزارتی دفاتر کے قریب علاقہ میں ہوا، کرد انتہا پسندوں نے کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے انقرہ میں ایک سیکورٹی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ ایک کار بم دھماکہ ہو اہے۔ ایک سرکاری اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ خود کش بمباروں میں ایک خاتون بمبار تھی۔
اوغلو نے بتایا کہ 30افراد کی تو موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ باقی چار اسپتال لے جائے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔انہون نے یہ بھی بتایا کہ125زخمیوں میں سے19کی حالت نازک ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 34 killed in ankara blast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply