افغانستان میں آپریشن شاہین 20میںداوعش کے34انتہا پسند مارے گئے

کابل: افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشت گرد کارروائیوں کے دوران دہشت پسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے 34انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔
وزارت دفاع نے جمعرات کے روز بتایا کہ یہ دہشت گرد افغان فوج کے آپریشن شاہین 20-میں مارے گئے ہیں۔وزارت نے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کا ماہر بارودی سرنگ بھی ہلاک شدگان میں شامل ہے جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔
تاہم جس مقام پر یہ آپریش ٹوئنٹی ہوا اس کی اصل جگہ نہیں بتائی گئی۔لیکن وہ علاقہ ننگر ہار صوبہ ہو سکتا ہے کیونکہ داعش کا اسل مسکن اور گڑھ اور دائرہ عمل مشرقی ننگرہار صوبہ ہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 34 isis fighters killed during shaheen 20 operations mod in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply