نائجیریا میں دیہاتیوں اور چرواہوں کے درمیان لڑائی میں 33 ہلاک

جوہانسبرگ:نائجیریا کے کدونا صوبہ میں گاؤں والوں او ر فولانی مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ تشدد میں 33 افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبائی پولیس کمشنر اجیول ابیہہ نے بتایا کہ کل کدونا میں دو مختلف تصادموں میں 27 چراواہے ، جو مسلم قبیلہ فولانی سے تعلق رکھتے ہیں،گاؤں والوں کے حملے میں مارے گئے جبکہ اس حملے میں چھ گاؤں والے بھی مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان ہلاکتوں کے لئے ذمہ دار لوگوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ حالات11جولائی کو اس وقت خراب ہوئے جب کچھ گاؤں والوں نے ایک چرواہے لڑکے اور اسکے باپ کے ساتھ مار پیٹ کی۔ بعد میں لڑکا ایک اسپتال میں دم توڑ گیا تو فولانی قبیلہ کے نوجوانوں کو طیش آگیا اور انہوں نے اس گاؤں پر حملہ کر کے 6دیہاتیوں کو ہلاک کر دیا۔اس گاؤں کے نوجوانوں نے بھی فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ کر دیا اور جہاں بھی فولانی مسلمان کا گھر دکھائی دیا اس کے مکینوں کو ہلاک اور گھر کو نذر آتش کر دیا۔ ہلاک شدگان مٰں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں کیونکہ مردمزدوری کے لیے نکلے ہوئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 33 killed in latest kaduna violence police in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply