نیپال میں بس کھڈ میں جاگری،33ہلاک،28زخمی

کھٹمنڈو:نیپال میں ایک بس حادثے میں آج 33 افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ مدھورتی نیپال کے کاورے۔ ےپالن چوک ضلع کے افسران نے بتایا کہ اس ضلع سے کھٹمنڈو آ نے والی بس برتا دیرالی کے پاس سڑک سے پھسل کر 150 فٹ نیچے کھائی میں جا گری۔
بس میں 50 سے زائدمسافر سوار تھے۔ تادم تحریر کھائی میں سے نکالے گئے زخمیوں کو بغرض علاج فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ کٹھمنڈو بھیج دیا گیا۔ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
کیونکہ بچاؤ کے کام میں بارش اور سنگلاخ پہاڑیوں اور عمودی کے باعث دشواریاں محسوس ہو رہی ہیں۔اور کئی زخمیوں کو نہیں نکالا جا سکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 33 killed 28 injured in nepal bus crash in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply