رنگون میں مسلم انتہا پسندوں کے حملے میں 11سیکورٹی اہلکار سمیت32ہلاک

رنگون: میانمار کی رخائن ریاست میں جمعہ کو اس وقت کم از کم21انتہا پسند اور11سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جب مسلم انتہاپسندوںنے 24 پولیس چوکیوں کو نشانہ بنایا اور فوج کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق ان انتہا پسندوں نے مختلف مقامات پر حملے کئے جن میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار اور سات روہنگیا مسلمان مارے گئے ہیں۔
ان انتہا پسندوں نے 24 پولیس چوکیوں کو تباہ کر دیا ہے اور فوج کے ایک اڈے کو بھی نشانہ بنایا لیکن وہاں تعینات جوانوں کی جوابی فائرنگ سے وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ اراکان روہنگیا سالویشن آرمی نے، جسے ماضی میں حرکة الیقین کہا جاتا تھا، اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی۔اس علاقے میں گزشتہ برس اکتوبر میں انتہا پسندوں کے حملوں میں9 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 32 killed in myanmar as rohingya insurgents stage major attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply