یمن سے سوڈان جانے والے پناہ گزینوں کے قافلے پر بمباری 31 ہلاک

قاہرہ / دبئی: جمعرات کی شام یمن کے ساحل سے دور 31 صومالی پناہ گزیں اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک ہیلی کاپٹر نے ان کی کشی کو نشانہ بنا کر گولہ باری کی۔ یہ اطلاع حوثی کنٹرول والے علاقے کے ایک مقامی ساحلی محافظ نے دی ہے۔
ساحلی محافظ محمد العلائے نے رائٹر کو بتایا کہ ان رفیوجیوں کے پاس باقاعدہ یو این ایچ سی آر دستاویزات تھیں اور وہ لوگ یمن سے سوڈان جارہے تھے۔باب المندیب آبنا کے قریب ایک اپاچے ہیلی کاپٹر نے ان کی کشتی کو نشانہ بنایا۔
کشتی راں ابراہیم علی زیاد نے بتایا کہ حملے کے بعد 80 رفیوجیوں کو بچالیا گیا۔ اگرچہ فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا کہ یہ حملہ کس نے کیا تھا لیکن شک کی سوئی یمن کی جنگ میں اتحادیوں کی قیادت کرنے والے سعودی عرب کی جانب گھومتی ہے کیونکہ اس کے پاس امریکی ساخت کے اپاچے اے64-ہیلی کاپٹرز ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 31 somali refugees killed in helicopter attack off yemen coast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply