شام کے شہر قمیشی میں دھماکے، 31 ہلاک پونے دوسو زخمی

بیروت: (رائٹر) شام کے شمال مشرقی شہرالقمیشی میں دو دھماکوں میں 31 افراد کی موت ہو گئی اور 170 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ خبر سرکاری ٹیلی ویڑن نے دی۔
قمیشی شہر ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ مشاہد گاہ برائے حقوق انسانی واقع برطانیہ کی شامی شاخ نے دھماکے کی اطلاع د بتایا کہ بموں کے دھماکے کردانتظامیہ کے سیکورٹی ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوئے۔
قمیشی شہر الحسکہ صوبے میں ہے جس کے زیادہ تر حصے پر کردوں کا کنٹرول ہے اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) اور کرد انتہاپسندوں کے درمیان تصادموں اور دشمنی کے باعث آئے روز داعش کی بمباری کا نشانہ بنتا رہتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 31 killed over 100 injured in bomb attack in syrias qamishli in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply