میکسیکو سٹی کی ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 31 ہلاک ،درجنوں زخمی

ٹلٹیپیک، میکسیکو:میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کی پٹاخہ مارکیٹ میں دھماکے میں کم از کم 31 لوگوں کی موت اور72 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکہ کل شام دارالحکومت سے 32 کلومیٹر شمال میں ٹلٹیپیک سین پابلٹو کی پٹاخہ مارکیٹ میں جس وقت دو پہر ڈھائی بجے ہوا تو بازار خریداروں سے کھچا کھچ بھرا تھا۔
مقامی ٹی وی چینلوں پر مارکیٹ کے اوپر دھواں اٹھتا ہوا ہوا دکھایا گیا ہے۔ ایک مقامی عینی شاہد سیزر کارمونا نے کہا کہ ہر طرف سے لوگوں کی رونے اور مدد کے لیے چیخنے چلانے کی آواز یںآ رہی ہیں اور لوگ چاروں طرف بھاگتے ہوئے دیکھے گئے۔ میکسیکو کے گورنر ارویل اویلا نے کہا کہ 13 بچے بری طرح جھلس گئے ہیں۔
ان بچوں کو ٹیکساس کے اسپتال میں علاج کے لئے بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے بعد اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کو سزا دی جائے گی۔
اس کے علاوہ جن لوگوں کا بڑا نقصان ہوا ہے انہیں مالی مدد دی جائے گی۔ ٹلٹیپیک ایمرجنسی سروس کے سربراہ اسدرو سانچیز نے کہا کہ نا کافی حفاظتی انتظامات کی وجہ سے دھماکے ہونے کا اندیشہ ہے۔ فیڈرل پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لئے فورنسک ٹیم کو موقع پر بھیجی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 31 dead dozens hurt in mexican fireworks blast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply