الجزائر کا فوجی طیارہ گر کر تباہ،300 ہلاک

الجزائر :الجیریا میں فوجیوں اور ان کے اہل وعیال کو لے جانے والا ایک فوجی طیارہ بدھ کے روز دارالخلافہ الجزائر شہر کے باہر واقع ایک ہوائی اڈے کے قریب تباہ ہو کر گر گیاجس میں تقریباً300فوجی اور ان کے بیوی بچے ہلاک ہو گئے ۔
مقامی ٹی وی نیوز چینل ایناہار کے مطابق جس وقت یہ طیارہ تباہ ہوکر بوفاریک ہوائی اڈے کے قریب تباہ ہو کر گرا توا س وقت طیارے میں300سے زائد لوگ سوار تھے۔تاہم حکومت سطح پر ابھی ہلاکتوںکی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
لیکن سرکاری ریڈیو نے اپنے نشریے میںہلاک شدگان کی تعداد کم و بیش300 بتائی ہے۔ایلوشین 11-76نام کے اس طیارے میں320مسافروں کی گنجائش تھی۔
ٹیلی ویژن فوٹیج میں ایک موٹر وے کے قریب سیاہ دھواں اٹھتا دکھا ئی دے رہا ہے اور سیکورٹی اہلکاروں کا ایک دستہ بھی جائے حادثہ پر نظر آرہا ہے۔یہ طیارہ مغربی الجزائری شہر بشر کی جانب جا رہا تھا۔
طیارہ اڑان بھرتے ہی ایک کھیت میں گر گیا۔ہلاک شدگان کی لاشیں شناخت کے لیے الجزائرکے فوجی اسپتال واقع عین نادجا منتقل کر دی گئیں۔بوفاریک میں ہونے والا یہ طیارہ حادثہ 2003کے ایر الجز یرہ جیٹ حادثہ کے بعد،جس میں 102افراد ہلاک ہوئے تھے، الجزائر میں ہونے والا سب سے بھیانک طیارہ حادثہ ہے۔
2014میں جبیل فرطاس میں ایک سی 130-طیارہ تباہ ہو کر گر گیا تھا جس میں70 سے زائد فوجی جو ڈیوٹی پر نہیں تھے اور اپنے اہل و عیال کے ساتھ جارہے تھے،ہلا ک ہو گئے تھے۔

Title: at least 300 killed as plane crashes in algeria state media | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply