افغان اور اتحادی افواج کی کارروائی میں داعش و طالبان کے30انتہاپسند مارے گئے

کابل: گذشتہ24گھنٹے کے دوران افغان اور اتحادی افواج کی علیحدہ کارروائیوں میں طالبان اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام خراسان (داعش۔خراسان) کے کم ا ز کم30انتہاپسند مارے گئے۔ باخبر فوجی ذرائع کے مطابق مشرقی ننگر ہار صوبہ کے خوگیانی ڈسرکٹ میں داعش خراسان کے دو انتہاپسند ہلاک ہوئے۔ اسی طرح مشرقی کونار صوبہ کے درہ پیچ ڈسرکٹ میں اتحادی افواج کے فضائی حملہ میں تین طالبان انتہاپسند مارے گئے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ افغان اسپیشل فورسز نے جنوبی ہلمند صوبہ کے موسیٰ کلہ ڈسٹرکٹ میں زمینی کارروائی کی جس میں 11طالبان ہلاک اور دو ای آئی ڈی ڈپو تباہ ہو گئے۔اتحادی افواج نے اروزگان صوبہ کے ترین کوٹ ضلع میں فضائی حملے کیے۔ جس میں 14طالبان انتہاپسند مارے گئے۔تاہم ابھی تک حکومت مخالف مسلح گروپں بشمول طالبان اور داعش خراسان کے انتہاپسندوںنے اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 30 taliban isis k militants killed in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment