قندوز پرامریکی بمباری میں 30 سے زائد افغان شہری ہلاک

قندوز( افغانستان):افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں ہوئے امریکی فضائی حملوں میں 30 سے زائد شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ امریکہ نے یہ کارروائی طالبان کے ساتھ جنگ میں اپنے دو فوجیوں کے مارے جانے کے بعد کی۔
اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ یہ 30غیر فوجی قندوز علاقے میں اتحادی افواج کو بچانے کے لئے کیے گئے امریکی فضائی حملے میں مارے گئے۔ قندوز صوبے کے گورنر اسد اللہ عمرخیل نے کہا کہجنگ کے دوران بدقسمتی سے 30 سے زائد شہری مارے گئے جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
ہوائی حملے کے بعد لوگوں کے مارے جانے سے بڑی ناراضگی پھیل گئی اور لوگ میتیں لے کر قندوز شہر میں آ گئے۔صوبائی گورنر اسد اللہ عمار خیل نے ان 30اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدگان میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 30 civilians killed in us airstrikes in kunduz in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply