وینزویلا میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرین پر پولس فائرنگ،3ہلاک

کراکس (وینزویلا): جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں بائیں بازو کے صدر نکولس مادرو کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک 17سالہ طالبعلم بھی ہے جس کے سر میں گولی لگی ہے۔ اپوزیشن کے حامیوں نے کل کراکس اور دیگر شہروں میں اسپین کے خلاف تحریک آزادی کے آغاز کی یاد میں منائی جانے والی قومی تعطیل پر ایک زبردست مارچ نکالا تھا اور اس دوران ملک کے مختلف مقامات پر مظاہرے کئے اور ملک میں جمہوریت کو برباد کرنے اور تیل کی معیشت کو بحران میں ڈالنے کے لئے مادرو کی مذمت کی۔ حکومت مخالف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر اتر آئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔
اس کی مخالفت میں مادرو کے حامی بھی سڑک پر اترے اور حکومت کی حمایت میں نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرین ملک میں نئے سرے سے انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اقتصادی بحران سے دو چار وینزویلا میں سیاسی عدم استحکام میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ وینزویلا میں اس مہینے کی گئی کارروائی میں اب تک سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن ان ا موات کے لئے سیکورٹی فورسز اور نیم فوجی دستوں پر الزام لگا رہی ہے۔ کل کی کارروائی میں 400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر ہنرک کیپرلس نے آج پھر سے احتجاج کی اپیل کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 3 dead in venezuelan protests in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply