افغان شہر جلال آباد میں موٹر سائیکل بم دھماکے میں3ہلاک8زخمی

جلال آباد(افغانستان): مشرقی افغان کے ایک صوبہ ننگر ہار کے داالخلافہ جلال آباد میں ایک طاقتور بم دھماکے میں کم از کم 3افراد ہلاک ہو گئے۔یہ حادثہ شہر کے نمبر 4پولس ڈسٹرکٹ میں اس وقت ہو ا جب ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیابم پھٹ گیا۔
صوبائی سرکاری میڈیا کے دفتر نے واقعہ کی تصدیق کر دی اور کہا کہ کم از کم تین افراد ہلاک اور 8دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر5منٹ پر ہوا۔ابھی تک کسی فرد یا گروپ نے اس دھماکہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 3 dead 8 wounded in jalalabad city explosion in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply