افغانستان میں بینک کے باہر کار بم دھماکہ 29ہلاک 50سے زائد زخمی

At least 29 killed, 50 injured in Afghanistan car bomb
لشکر گاہ: جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند کے دارالخلافہ لشکر گاہ میں ایک بینک کے باہر زبردست بم دھماکہ میں کم ا زکم29افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہو گئے۔یہ دھماکہ نیو کابل بینک برانچ کو اس وقت نشانہ بنا کر کایگیا جب افغان سیکورٹی فورسز کے اہلکار اپنی تنخواہ لینے وہاں قطار لگائے ہوئے تھے۔
صوبائی گورنر عمر زواک نے بتایا کہ ہلاک شدگان و زخمیوں میں پولس اور فوج کے اہلکار، غیر فوجی اور بینک عملہ بھی شامل ہے۔ابھی تک کسی گروپ نے اس واردات کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔لیکن ماضی میں طالبان اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)سمیت تمام دہشت پسندگروپ ان بینکوں کو، جہاں سے فوج ،پولس اور دیگر حکومتی ملازمین اپنی تنخواہیں لینے آتے ہیں، نشانہ بنا کر حملے کرتے رہے ہیں۔