کابل میں پولس کیڈٹوں کے قافلہ پردو خود کش حملے، 30ہلاک

کابل: طالبان کے دو خود کش بمباروں نے مغربی کابل کے مضافات میں پولس کیڈٹوں کے لے جانے والی3بسوں کو نشانہ بنا کر حملے کر دیے جس میں کم از کم30افراد ہلاک اور40دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک پولس اہلکار کے مطابق جن تین بسوں پر فدائین حملے کیے گئے وہ پڑوسی ورداک صوبہ سے کابل آرہی تھیں۔ اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں موصول اطلاع کے مطابق اس حملہ میں دو خود کش بمبار ملوث تھے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پہلا حملہ اس بس کو نشانہ بنا کر کیا گیا جس میں زیر تربیت پولس جوان اور ان کی انسٹرکٹرز جا رہے تھے۔ اور جیسے ہی ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں جائے واردات پہنچیں دوسرے بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی کار ریسکیو ٹیموں کی گاڑیوں اور ایمبولنسوں سے ٹکرا دی جس میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 27 killed in kabul as two bombs hit convoy of afghan police cadets in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply