بغداد میں دو کار بم دھماکوں میں5فوجیوں سمیت27ہلاک،70زخمی

بغداد:میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں دو الگ کار بم دھماکوں میں کم از کم27افراد ہلاک اور70دیگر زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں پانچ فوجی بھی شامل ہیں۔
ان دونوں دھماکوں کی ذمہ داری دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے قبول کر لی۔اے پی کی اطلاع کے مطابق ایک اکر بم دھماکہ نیو بغداد کے شیعہ اکثریتی کمرشیل علاقہ میں ہوا جہاں کم از کم15افراد ہلاک اور 35دیگر زخمی ہو گئے۔
ایک دوسرے خود کش کار بم دھماکہ میں جو بغداد کے شمال میں12میل کے فاصلہ پر واقع تاجی کی فوجی چوکی کو نشانہ بنا کر کیا گیا ،سات غیر فوجیاور پانچ فوجی ہلاک ہو گئے۔اس دھماکہ میں کم و بیش دیگر زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بغداد میں تسلسل سے ہونے والے دھماوں میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبولی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 27 killed in baghdad in car bombing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply