نیپال میں بس ندی میں جاگری،26ہلاک،36زخمی

کٹھمنڈو:نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کے مغرب میں 400کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ایک گاؤں کے قریب جمعرات کی شب ایک بس ندی میں گر گئی جس میں کم از کم26 افراد ہلاک اور36دیگر زخمی ہوگئے ۔
حکومتی افسر کرشن چندر پوڈیل اورپولیس افسر ہری بھکت نے بتایا کہ یہ حادثہ کٹھمنڈو سے 250 میل دور جاجر کوٹ میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بس ڈھلان پر پھسل گئی اور 200میٹر تک لڑھکتے ہوئے پساگاد ندی میں جاگری۔پولس نے مقامی رہائشیوں کی مدد سے ندی سے لاشیں نکالیں۔
ریسیکیو ہیلی کاپٹر بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے اور 18زخمیوں کو نیپال گنج شہر کے اسپتال لے گئے۔مزید 8زخمیوںکو جمعہ کی صبح ایک دوسرے ہیلی کاپٹر سے لے جایا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 26 killed 36 injured in bus accident in nepal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply