عراق میں تازہ امریکی بمباری میں داعش کے250دہشت گرد ہلاک

واشنگٹن: امریکہ کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار کے مطابق عراقی شہر فلوجہ کے باہر ایک قافلہ پر امریکی بمباری میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے کم از کم 250دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ایک دیگر امریکی فوجی افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں جو عراق کے شہر جنوبی فلوجہ کے مضافات میں دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کرکیے گئے تھے،250سے زائد داعش دہشت گرد ہلاک اور ان کی40گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
اس افسر نے کہا کہ یہ حملہ جس قافلہ پر کیا گیا وہ جنوبی فلوجہ کے مضافات میں واقع ایک علاقہ سے نقل مکانی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ امریکی فضائی کارروائی ترکی کے دارالخلافہ استنبول میں اتاترک ہوائی اڈے پر اس دہشت گردانہ حملہ کے 24گھنٹے بعد کی گئی ہے جس میں 42افراد ہلاک او ر تقریباً ڈیڑھ سو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 250 terrorists killed in american airstrikes outside faluja in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply