ملیشیا کے ایک اسکول میں آتشزدگی،25طلبا ہلاک

Kuala Lumpur school fire kills students and teachers
کوالالم پور: ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایک مدرسہ میں آج صبح آگ لگنے کی وجہ سے کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں23 طلبہ اور دو وارڈن شامل ہیں۔
ملیشیاکے فائر بریگیڈ اور راحت رساں ٹیم کے ڈائریکٹر خیرالدین زرمان کے مطابق ملائے بستی داتوک کرامات میں واقع تحفیظ دارالقر آن میں آج صبح پانچ بجکر 40 منٹ پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 25 افراد ہلاک ہوگئے۔
لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ ملک میں گذشتہ 20سال کے دوران ہونے والا بدترین آتشزدگی سانحہ ہے۔