سری لنکا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب و تودے گرنے سے25ہلاک ،متعدد لاپتہ

کولمبو:سری لنکا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور چٹانیں کھسکنے کے واقعات میں کم سے کم 25 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔بارش نے جووقت سے کچھ پہلے شروع ہوگئی ہے سیکڑوں افراد کو بے گھر کردیا ہے۔ پولیس کے ترجمان پرتیبھا جیا کوڈے نے بتایا کہ مغربی ساحل پر واقع کالوتھرا ضلع میں جو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، کم سے کم پانچ مقامات پر چٹانیں کھسکنے کی اطلاعات ہیں۔
بچاؤ کا کام ابھی جاری ہے۔ اور فوجی اہلکارکشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں مصروف ہیں۔ فوجی ترجمان روشن سینے ورتھنے نے بتایا کہ تقریباً 400 فوجی جوان کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ پولیس اور شہری انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں۔ سری لنکا میں عام طور پر جنوبی مانسون کی آمد کے ساتھ مئی سے ستمبر تک زبردست بارش ہوتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 25 killed dozens missing after sri lanka mudslide in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply