میانمار کشتی حادثہ میں درجنوں ہلاک و لاپتہ

میانمار کشتی حادثہ میں درجنوں ہلاک و لاپتہ
یانگون:میانمارکے شمال مغربی حصہ میں مسافروں سے کھچا کھچ بھری ایک کشتی ڈوبنے سے 14افراد ہلاک اور دیگر کئی لاپتہ ہوگئے۔یہ اطلاع راحت اور بچاؤ عملے نے دی ہے۔
مقامی راحت محکمے کے افسر سا بلی فرینک نے بتایا کہ یہ کشتی ہفتے کو سانگنگ علاقے کی چندون ندی میں ڈوب گئی تھی اور اب اسے کرین کی مدد سے ندی سے باہر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی تک25لاشیں نکالی جاچکی ہیں،154افراد زندہ بچا لیے گئے اور باقیوں کی تلاش جاری ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کشتی پر 300افراد سوار تھے جبکہ اس میں صرف 120افراد کی ہی گنجائش تھی۔