گوئٹے مالا میں آتش فشاں لاوا بہنے سے25ہلاک296جھلس گئے

گوئٹے مالا سٹی: ملک کے دارالخلافہ کے قریب اس سال دوسری بار آتش فشاں پہاڑ سے زبردست لاوا اگل پڑا جس مین کم ا زکم 25 افراد ہلاک اور 296جھلس گئے۔آتش فشاں کے لاوا سے تقریباً 1.7ملین افراد متاثر ہوئے ہیں ۔3000سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

گوئٹے مالائی حکومت نے ٹوئیٹ کیا کہ گوئٹے مالا کے مغرب میں50کلومیٹر دور فیوگو نامی آتش فشاں پہاڑ سے لاوا بہنا شروع ہو گیا اور وادی میں پھیلنے لگا۔ نیشنل کو آرڈینیشن فار ڈزاسٹر ریدکشن آف گوئٹے مالا سے موصول رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں یہ اب تک کا سب سے بڑا لاوا حملہ ہے۔

شہری ہوا بازی کے حکام نے گوئٹے مالا شہر کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ اس آتش فشاں لاوے کے ابلنے سے عارضی طور پر بند کر دیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 25 dead 296 injured in guatemala volcano eruption in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply