شام پرروسی فضائی حملے میں 25 بچے ہلاک

دوبئی: بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ایجنسی (یونیسیف ) کے مطابق مشرقی شام کے ایک قصبے کے مصروف علاقے میں روس کی تازہ بمباری میں 25 بچوں کی موت ہوگئی۔ یونیسیف نے مقامی معاونین کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ صحت سے متعلق کارکنوں نے دیر الزور صوبے کے القریہ قصبے کے ملبے سے بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
اس قصبے کا بیشتر حصہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے قبضہ میں ہے۔ شامی رصد گاہ برائے حقوق انسانی نے سنیچر کے روز اطلاع دی تھی کے شام یا روس کے طیاروں نے القریہ پر ہوائی حملے کئے ، جس میں کئی افراد ہلاک ہوگئے۔ دیرالزور صوبے کے رقہ شہر کو داعش نے اپنی راجدھانی بنا رکھا ہے۔ القریہ کے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں ظہر کی نماز کے وقت تین ہوائی حملے کئے گئے۔ یونیسیف نے ان ہوائی حملوں کی مذمت کی ہے۔

Title: at least 25 children killed in latest round of russian bombings in syria | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply