جنوبی قندھار میں غیر ملکی فوج کی کارروائی میں 24طالبان ہلاک

کابل: ملک کے جنوبی صوبہ قندھار میں غیر ملکی فوجوں اور افغان فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں کم از کم 24 طالبان انتہا پسند مارے گئے۔مقامی سیکورٹی اہلکاروںکے مطابق پہلے واقعہ میں طالبان انتہا پسندوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نیشی ڈسٹرکٹ پر دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
صوبائی پولس ترجمان ضیا درانی نے کہا کہ یہ فضائی کارروائی نیش اور خاکریز اضلاع کے درمیان واقع لام علاقہ میں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی نیش ڈسٹرکٹ میں انتہا پسندوں کا قلع قمع کرنے کی افغان فورسز کی کارروائی کا ایک جزو تھی۔دریں اثنا وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ افغان فورسز نے نیش ڈسڑکٹ کی حدود میں بھی فضائی حملے کیے۔
وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ اس کارروائی میں کم از کم چارانتہا پسند مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 24 taliban militants killed in foreign forces airstrike in kandahar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply