افغان فوج کی کارروائی میں 11انتہا پسند ہلاک 10 زخمی

کابل: افغان فوجی ذرائع کے مطابق افغانستان کے شمالی کندوز صوبہ میں کارروائی کے دوران کم ا زکم دو درجن انتہاپسند ہلاک یا زخمی ہوگئے۔ افغان فوج کے 20ویں پامیر ڈویژن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے امام صاحب اور دشت آرچی علاقوں میں اس کارروائی میں فضائی حملے کیے اور توپوں سے گولہ باری کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امام صاحب علاقہ کے قرغیز، جوئی بیگم اور اسلام قشلاق دیہات میں فضائی حملوں اور توپوں ست گولہ باری میں دو انتہا پسند ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

جبکہ پہاوی گاؤں کے علاوہ سہ راہی محمد عالم اور مومن علاقوں میں فضائی حملوں میں کم ا زکم9انتہاپسند ہلا ک ہو گئے۔20ویں پامیر ڈویژن کے مطابق اسی کارروائی کے دوران سات انتہاپسند زخمی بھی ہوئے ہیں اور ان کے دو ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

تاہم ابھی تک حکومت مخالف گروپون بشمول طالبان انتہاپسندوں نے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 24 militants killed wounded in kunduz operations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply