افغانستان میں فضائی کارروائی میں24طالبان لیڈران ہلاک

کابل: افغانستان کے جنوب مشرقی صوبہ غزنی میں اعلیٰ سطحی طالبان لیڈروں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنا کر کیے گئے فضائی حملہ میں کم ا زکم24انتہا پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ انٹیلی جنس کو ملی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر نوا ڈسٹرکٹ کی حدود میں یہ فضائی حملہ کیا گیا۔وارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان لیڈران نوا ضلع کے لانگا گاؤں میں ایک اجتماع کر رہے تھے کہ ان پر ہوائی حملہ کردیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فضائی کارروائی میں کم ا زم 17طالبان دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزارت دفاع کے مطابق اس اجتماع میں جن طالبان لیڈروں نے شرکت کی ان میں طالبان کے زیر دفاع ملا امیر خان متقی، ملا خلیفہ، طالبان کے کوئٹہ کونسل کے رکن ملا شاہ محمد، طالبان کے غزنی کے متوازی گورنر ملا یوسف اور پکٹیکہ میں طالبان کے متوازی گورنرمل سید الماس شامل تھے۔

وزارت دفاع نے یہ بھی بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ اس فضائی حملہ میں ملا امیر خان،ملا خلیفہ، ملا شاہ محمد اور ملا یوسف بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

Title: at least 24 militants killed as taliban leaders gathering targeted in ghazni airstrike in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply