شام میں فضائی حملہ میں 10بچوں سمیت23ہلاک

بیروت: سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شمال مشرقی شام میں دولت اسلامیہ فی العراق والشام(داعش) کے زیر تسلط ایک گاو¿ں میں فضائی حملے میں کم از کم23شہری ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں 10بچے بھی شامل ہیں۔آبزرویٹری نے کہا کہ اس کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا ہے کہ الحسکہ صوبہ کے القصر گاو¿ں میں یہ حملہ امریکہ قیادت والے بین الاقوامی اتحاد اور عراقی فورسز میں سے کس نے کیا ہے۔ امریکی قیادت والا اتحاد کرد عرب اتحاد کی ،جو عرقی سرحد کے قریب مشرقی شام میں داعش سے نبرد آزما ہے،مدد کر رہا ہے۔ عراق نے شام میں داعش انتہاپسندوں کے خلاف پہلے بھی کئی کارروائیا ں کی ہیں جن میں گذشتہ ماہ دیر الذور میں کیا گیا فضائی حملہ بھی شامل ہے۔داعش 2014میں خلافت کا اعلان کرنے کے بعد سے اپنے زیر کنٹرول کئی شامی علاقوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 23 killed including 10 children in air strike on isis held village in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply