شمالی کیلیفورنیا میں بھیانک آگ سے ہلاکتوں اور املاک کی تباہی کا سلسلہ جاری، 23 ہلاک، سینکڑوں لاپتہ

سونوما: شمالی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں بھیانک آگ سے ہونے والی تباہی ہنوز جاری ہے اور اب تک کم ازکم 23 افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہیں جبکہ تقریبا ساڑھے تین ہزاربنیادی انفر اسٹریکچرتباہ ہوگئے ہیں۔ اور20ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کر گئے۔ آٹھ ممالک میں پھیلی اس ہولناک آگ نے تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار ایکٹر میں پھیلے جنگل کو جلا کر تباہ کر دیا ہے۔
یہ آگ اتوار کی شب میں آ ئی تیز آندھی و طوفان کی وجہ سے بجلی کے کھمبوں کے گرنے کی وجہ سے لگی۔ یہ شاید کیلی فورنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہولناک و تباہ کن ہے۔ فائر بریگیڈکا عملہ، جو 8000افراد پر مشتمل ہے، 124طیاروں کی مدد سے آگ پرقابو پانے کی جی توڑ کوشش کر رہا ہے لیکن کل تیز ہواو¿ں کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ابھی تک اس آتشزدگی کا سبب معلوم نہیں ہو سکا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 23 dead in horrific california wildfires hundreds missing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply