ٹروپیکل طوفان نیٹ کی وسطی امریکہ میں تباہکاریاں، 22ہلاک

سان جوس(امریکہ):(رائٹر)وسطی امریکہ میں کل مدارینی(ٹروپیکل)طوفان ’نیٹ‘ خطہ کے مختلف علاقوں میں قہر ڈھاتے ہوئے 22 افراد کو لقمہ اجل بنا کر زبردست بارشوں کے ساتھ میکسیکو کے غرب الہند کے جزائر اور امریکی گولف ساحل پر حملہ آور ہو رہا ہے۔
میکسیکو کے نائب صدر روڑاریو موریلو نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے نکاراگوامیں کم سے کم 11لوگوں کی موت ہوگئی اورسات دیگر لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔
یہاں سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑاہے۔ ایمرجنسی افسران نے بتایا کہ کوسٹاریکا میں بارش کے سبب دو بچوں سمیت کم سے کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 17 افراد لاپتہ ہیں،جبکہ سات ہزار سے زیادہ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانا پڑا ہے۔
ایمر جنسی سروسز کے مطابق ہونڈراس کی ایک ندی میں اچانک آئے طوفان سے دو نوجوانوں کی موت ہوگئی،جبکہ ال سلواڈورمیں کیچڑ میں دب کر ایک شخص کی موت ہوگئی اور دوسرا لاپتہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 22 people killed as tropical storm nate hits central america in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply