افغان فوج کے فضائی حملوں میں 22انتہا پسند ہلاک

کابل: افغانستان کی وزارت دفاع کی ایک ریلیز کے مطابق گذشتہ24گھنٹے کے دوران ملک کے جنوبی صوبوں ہلمند اور اروزگان میں تسلسل سے کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم22دہشت گرد مارے گئے۔
وزارت سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اروزگان صوبہ خس اروزگان شہر میں فضائی حملہ میں کم از کم15انتہا پسند ہلاک ہوئے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ انہی حملوں میں 16انتہا پسند زخمی اور تین گاڑیاں، دو موٹر سائیکلیں اور کچھ اسلحہ بھی تباہ ہوا ہے۔
اسی دورانندائے علی، گریشک اور گارمشیر شہروں میںاسی نوعیت کے فضائی حملوں میں کم از کم7انتہا پسند مارے گئے۔حکومت مخالف مسلح انتہاپسند اور دشت گرد گروپوں بشمول طالبان باغیوں نے اس خبر پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Title: at least 22 militants killed in uruzgan and helmand airstrikes | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply