نائجیریا میں 3خود کش دھماکوں میں 22ہلاک

ابوجا:نائجیریا کے مایدوگوری شہر میں گزشتہ شب دیر گئے تین خود کش دھماکوں میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر22 ہو گئی۔بورینو پولیس کمشنر ڈیمن نے بتایا کہ یہ خود کش دھماکے کونڈوگا شہر کے کاسووار کیفی میں واقع مچھلی مارکیٹ میں رات 8 بجے ہوا ۔
مقامی ذرائع ابلا غ کے مطابق اس ہلاکت خیز حملہ میں25سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ادریسہ بانا نام کے عینی شاہدکے مطابق تین خود کش بمباروں نے بیک وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ابھی تک کسی نے اس حملہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن عام خیال یہ پایا جاتا ہے کہ اس حملہ میںنتہا پسند تنظیم بوکو حرام کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

Title: at least 22 killed in nigeria suicide blasts | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply