افغانستان میں 33 دہشت گرد اور 8 پولس اہلکار ہلاک ، متعدد زخمی

کابل: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں فضائی کارروائی میں دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے کم از کم33دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صوبائی پولس کمانڈمنٹ کے مطابق ہلاک شدگان میں کئی غیر ملکی انتہا پسند بھی شامل ہیں۔ حکومتی فورسز کی طرف سے علاقے میں دہشت گردوں اور ٹھکانوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
اس کارروائی میں کوٹ ڈسٹرکٹ کے صاحبہ، ملا بدور اور چنار علاقوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کیے گئے۔تاہم اسی دوران افغانستان کے صوبہ فراہ میں طالبان نے پولیس کی چوکی پر حملہ کیا۔ جس میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 16 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد امریکہ نے 300 فوجی بھجنے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ فوجی ،افغان فورسز کو تربیت دینے والے نیٹو فورسز کی مدد کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 22 daesh militants killed in nangarhar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply