ننگر ہار صوبہ میں تین ہفتوں کے دوران 214انتہا پسند مارے گئے: جنرل رحیمی

جلال آباد:ننگر ہار کے پولس سربراہ جنرل عبدالرحمٰن رحیمی کے مطابق صوبہ کے مختلف حصوںمیں گذشتہ تین ہفتوںکے دوران دہشت گردانہ مخالف کارروائیوں میں کم از کم214دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
رحیمی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروایوں کے دوران 61انتہاپسند زخمی اور کئی جرائم پیشہ عناصر سمیت 84دیگرگرفتارہوئے ہیں۔جنرل رحیمی نے مزید کہا کہ اس دوران مختلف قسم کے43ہتھیار ،11440کارتوس اور8گاڑیاں بھی پکڑی گئی ہیں۔
انہوںنے یہ بھی بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے 12آئی ای ڈی اور کچھ دیگر دھماکہ خیز مواد ضبط کر کے شہریوں یا سیکورٹی اہلکاروں کو کسی قسم کا کوئی جانی نقصان پہنچائے بغیردھماکے سے اڑا دیا۔

Title: at least 214 militants killed in past three weeks in nangarhar gen rahimi | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply