نیپال میں بس دریا میں جا گری، 22 افراد ہلاک

کھٹمنڈو: نیپال کے وسطی حصے میں آج صبح ایک مسافر بس ندی میں گر گئی جس سے 22 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مسافر بس نارائن گڑھ مگلن سڑک پر گور سے پوکھرا جا رہی تھی۔
بس علی الصبح تین بجے چتون ضلع میں سڑک سے پھسل کر 200 میٹر نیچے بہہ رہے ترشولی دریا میں جا گری۔بس کا نصف حصہ دریا میں ڈوب گیا۔20مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دیگر دو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تیزی سے بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔
اوربس سے ہلاک شدگان اور زخمی مسافروں کو نکالا گیا۔مقامی ضلع سربراہ بینود پرکاش سنگھ نے بھی ہلاک شدگان کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حادثے میں 22 افراد کی لاشیں ناکلی جاچکی ہیں جبکہ 17زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی شہر بھرت پور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک شدگان کی فوری طور پرشناخت نہیں ہو پائی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 21 killed 16 injured as bus falls into river in nepal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply